یوسف خان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں

اتوار 1 جون 2008 12:09

لاہور( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جون2008 )معروف اداکار وہ فلمی تنظیم ”ماپ “کے چیئرمین یوسف خان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ان تمام پرستاروں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یوسف خان دو ماہ قبل گھر میں پھسل جانے کے باعث ٹخنے کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے جس پر ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے انہیں دو ماہ بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا تھا تاہم اب وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں ۔ اداکار یوسف خان نے کہا کہ وہ مکمل صحتیابی کے بعد فلم انڈسٹری کی موجودہ حالات بارے میاں نواز شریف سے ملاقات کرینگے ۔