موسم گرما میں بیماریوں سے بچنے کیلئے لیموں کی سکنجبین،سرکہ،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے‘طبی ماہرین

جمعرات 16 جون 2016 14:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) موسم گرما میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں۔جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار موسم گرما اور وبائی امراض سے بچاؤ کے موضوع پر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں حکیم محمد احمدسلیمی، حکیم سید عمران فیاض،حکیم محمد افضل میو،حکیم حا مد محمو د،حکیم احمدحسن نوری ،حکیم و حید ا لحسن نظا می، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید مبارز رحیم، حکیم محمد ارشد، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اورڈاکٹر حکیم عمرفاروق گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پانی اُبال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے منع کریں۔ گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولا مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :