ایڈز کی 48 مریضہ ماؤں کے ہاں ایڈز سے محفوظ بچوں کی ولادت

جمعہ 17 جون 2016 16:30

کراچی ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جون۔2016ء) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام (ایس اے سی پی ) کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، سندھ میں 48 ایڈز کی مریضہ ماؤں کے ہاں ایڈز سے محفوظ بچوں کی ولادت ہوئی۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی پروگرام منیجر ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ کے مطابق گذشتہ برس ان کے پاس 48 ایڈز سے متاثرہ حاملہ خواتین رجسٹر ہوئیں تھیں جن کے ہاں ایڈز سے محفوظ بچوں کی ولادت ہوئی ہے ۔

ان میں 26خواتین سول ہسپتال کراچی اور 22 خواتین لاڑکانہ میں رجسٹرڈ ہوئی تھیں اس طرح 26ایڈز سے محفوظ بچے سول ہسپتال کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ باقی 25شیخ زید لاڑکانہ ہسپتال میں پیدا ہوئے۔ فوکل پرسن گلوبل فنڈ سندھ ایڈ کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آفتاب احمد نے پاکستان سوسائٹی اور دیگر اداروں میں ایچ اے وی ایڈز کے لئے عوامی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پروگرام کے تحت ان ماؤں کو بھر پور علاج فراہم کیا گیا، اگر ماں کے خون میں ایڈز کے جراثیم کو قابو کرلیا جائے تو ایڈز سے محفوظ بچہ پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور نتائج ہمارے سامنے ہیں کہ مذکورہ بچوں کی محفوظ ولادت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ کئی سالوں سے ایڈز سے متاثرہ ماؤں کے ہاں محفوظ بچوں کی ولادت کے حولاے سے کام کررہے ہیں اور مثبت نتائج حاصل میں کرنے میں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے ، دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق اداروں میں بھی آگاہی کے کامیاب پروگرام منعقد کیئے ان اداروں میں انوارالعلوم پاکستان سوسائٹی، کراچی یونیورسٹی، شہید ملت گرلز ڈگری کالج، قانونی عملدرآمد کے اداروں (سندھ ہائی کورٹ، ڈی ایس پی آفس، جمشید ٹاؤن)، کراچی پریس کلب ، اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ، جناح سندھ یونیورسٹی کراچی، ان اداروں میں ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ اور ڈاکٹر آفتاب احمد نے ایڈز سے متعلق تفصیلی اور رابطہ کو مستحکم کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور تمام سٹیک ہولڈرزکو یقین دلایا کہ ایڈز پروگرام ہر طرح کی مدد اور تعاون کیلئے ہروقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :