سینیٹرایڈورڈ کینیڈی کا سرطانی رسولی ہٹانے کا کامیاب آپریشن

منگل 3 جون 2008 15:21

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03جون2008 ) مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے چھوٹے بھائی سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی کا سرطانی رسولی ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن پیر کے روز ریاست نارتھ کیرولائنا میں واقع ڈیوک یونیورسٹی ہسپتال میں کیا گیا۔ ڈاکٹر ایلن فریڈمین نے بتایا کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور اس میں ڈاکٹر اپنے تمام مقاصد پورے کر سکے۔

76سالہ سینٹر کینیڈی کے اس جان لیوا دماغی ٹیومر کی تشخیص پچھلے ماہ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ٓپریشن سے پہلے سینیٹر کینیڈی اور ان کی اہلیہ وِکی کینیڈی نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے اس کینسر کے خلاف لڑنے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ کیموتھیرپی کا علاج بھی کرائیں گے۔ سینیٹر کینیی نے کہا ہے کہ وہ علاج کرانے کے بعد پھر سینیٹ واپس لوٹیں گے اور براک اوباما کو صدر منتخب کرانے کے لیے اپنی کوششیں دوبارہ شروع کریں گے۔سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی امریکی سینیٹ میں سب سے زیادہ عرصہ سینیٹ میں رہنے والوں کے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں اور وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی نامزدگی کے امیدوار سینیٹر براک اوباما کے زبردست حامی رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :