ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی اور حبس کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا

اتوار 19 جون 2016 12:36

اسلام آباد /ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء ) ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی اور حبس کی وجہ سے ہیضہ ،قے ،گیسٹرو اور پیٹ کے درد کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔

(جاری ہے)

ہیضہ، قے اور پیٹ درد کی بیماری سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ 2000 سے زائد گیسٹرو میں مبتلا بچے لائے جارہے ہیں جبکہ بڑی عمر کے افراد کی تعداد 700 سے زائد ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم میں کھانے پینے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ گندے پانی اور ناقص کھانا بھی گیسٹرو کی بڑی وجہ ہے۔ اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں۔لاہور میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ہیضہ، قے ، اور پیٹ درد گیسٹرو کی علامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :