خیبرپختونخوا میں بیمار اور بند صنعتی اداروں کی بحالی کیلئے کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی قائم

پیر 20 جون 2016 11:43

اسلام آباد ۔ 20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) خیبرپختونخوا میں قائم صنعتی اداروں کی تعداد 2 ہزار 881 ہے جن میں سے 2 ہزار 192 صنعتی ادارے کام کررہے ہیں جبکہ362 کارخانے /فیکٹریاں بند پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) نے کہا ہے کہ صوبے میں بیمار صنعتی اداروں کی بحالی سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی معاونت کی جائے گی تاکہ صوبے کی معاشی ترقی میں اضافہ کیا جاسکے۔

خیبرپختونخوا میں بیمار اور بند صنعتی اداروں کی بحالی کیلئے کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی قائم کی گئی ہے تاکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ کمپنی کے زیر انتظام چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے ساتھ آٹھ خصوصی صنعتی زون بھی قائم کئے جارہے ہیں جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :