سندھ کے8 اضلاع میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

پیر 20 جون 2016 13:19

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء)سندھ کے آٹھ اضلاع میں پیر سے چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ جن علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جاسکیں گے ،وہاں مزید دو دن اور حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکھر میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم میں 2لاکھ97ہزار 60 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،جس میں 689 موبائل ٹیموں سمیت 786ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،یہ ٹیمیں ائیرپورٹ ،اسٹیشن، بس ٹرمینلز سمیت دیگر پبلک مقامات پر بھی بچوں کو قطرے پلائیں گی۔سکھر کے علاوہ شکارپور،گھوٹکی،خیرپور،جیکب آباد،کشمور،لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے