روزہ دار مرغن غذا سے پرہیز کریں ،افطاری میں تلے ہوئی اشیاء کے بجائے پھلوں کا استعمال کیا جائے، چیئرمینمحمد علی جناح میڈیکل کمپلکس

پیر 20 جون 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ روزہ دار مرغن غذا سے پرہیز کریں ،افطاری میں تلے ہوئی اشیاء کے بجائے پھلوں کا استعمال کیا جائے ،روزدار خود کوگرمی سے بچائیں ، عوام میں شعور اجاگر کرنے اور انہیں بہترین طبی
سہولتیں فراہم کرنے کے لئے محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کا موبائل ہیلتھ یونٹ دن رات کام کررہا ہے ،یہ یونٹ گھر گھر جا کر مریضوں کا علاج کرتا ہے ، گوشت کا زیادہ استعمال بیماریاں پیدا کرنے کا سبب ہے، مردار گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے ،بیمارگوشت فروخت کرنے والوں کو بھی سخت سزا ملنی چاہیے، اس کے علاوہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کوبھی قانون کی گرفت میں آنا چاہیے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مردار گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں خلل پیدا کرنے واکے بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،اس مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے عناصر بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :