ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی کی سربراہی میں انسداد ڈینگی ا جلاس

منگل 21 جون 2016 13:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) انسداد ڈینگی ا جلاس ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں23774انڈور سپاٹس اور58914 کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈور4518مقامات اور8070کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں بھی لاروا پایا گیا کو فوری تلف کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے شروع ہونے سے پہلے پہلے تمام انتظامات مکمل کر لیں۔گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو فوری دورکیاجائے۔

گڑہوں کو فوری بھریں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :