دل کے مریض ڈاکڑ کے مشورے سے روزہ رکھیں،ڈاکڑ خالد النمر

منگل 21 جون 2016 14:25

ریاض ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) سعودی عرب کے سینیئر کارڈیالوجسٹ ڈاکڑ خالد النمر کہا ہے کہ دل کے مریضوں کو چاہئے کے اپنے ڈاکٹر کی مشاورت سے روزہ رکھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت صحت نے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ”رمضان المبارک میں آپکی صحت“ کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا تھا جس کے تحت شہریوں کے لئے ایک ہیلپ لائن متعارف کرائی گئی جس پر کسی بھی وقت کال کر کے شہری صحت کے بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ہیلپ لائن پر مستند ڈاکڑ ہر وقت میسر ہوتے ہیں۔ڈاکڑ النمر نے کہا کہ دل کے مریضوں کو اپنے بلڈ پریشر کا خیال رکھتے ہوئے ٹائم پر دوا کا استعمال کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ ان کو سگریٹ نوشی سے مکمل طور پر گریز کرنی چاہئے اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش جاری رکھتے ہوئی ڈاکڑ کی بتائی ہوئی خوراک کا استعمال کرنا چاہئے۔