تھیلی سیمیا کے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، وکیل شاہ

منگل 21 جون 2016 14:28

پشاور۔21جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء)محسن فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال کے چیئرمین وکیل شاہ نے کہاہے کہ تھیلی سیمیا کے مریضوں کی زندگی بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے اور ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پشاور کے جن مریضوں کو تھیلی سیمیا کے علاج میں مشکلات ہیں وہ اپنی رجسٹریشن محسن فاؤنڈیشن کے ساتھ محسن ویلفیئر ہسپتال اینڈ تھیلی سیمیا سنٹر شاہین ٹاؤن گلی نمبر3نزد فریڈسی این جی پمپ پشاور 091-5852692 کے پتے پر کرائیں ۔انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی خیرات ‘صدقہ اور زکواة محسن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ 2941-3نیشنل بینک آف پاکستان یونیورسٹی ٹاؤن برانچ میں جمع کرائیں۔