چنیوٹ،قیامت خیز گرمی اور لوڈ شیڈنگ‘تین افراد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جمعرات 5 جون 2008 12:45

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جون2008 ) سورج سوا نیزے پر آگیاس قیامت خیز گرمی اور مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تین افراد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق محلہ گڑھا کا رہائشی اور معروف ہر لعزیز شخصیت عبدالستار برتین والے شدید گرمی کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے چلے چنیوٹ تھانہ سٹی کے اے ایس آئی محمد سرور دھپ گزشتہ روز گرمی اور حبس کا مقابلہ نہ کرسکا اور بیہوش ہوگیا جب اسے ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی محمد سرور چند دن قبل ہی تھانہ سٹی چنیوٹ سے تبدیل ہو کر آئی بی(انٹیلیجنس بیورو) چنیوٹ میں چلاگیا تھا جبکہ چک نمبر212 ج ب کی خاتون صاحب بی بی اپنے خاوند کو کھانا دے کر گھر واپس آرہی تھی کہ شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :