وزارت انسانی حقوق فری ہیلپ لائن میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی ایک ماہ میں 25ہزار درخواستیں موصول

منگل 21 جون 2016 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) وزارت انسانی حقوق میں قائم فری ہیلپ لائن میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں سے متعلق ایک ماہ میں 25ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ہیں ‘موصول ہونے والی 2652کالز انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر قانونی مشاورت ‘1800کالز فری قانونی معاونت ‘ 900کالز پر موصول ہونے والی درخواستیں متعلقہ اداروں کو ارسال کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ابتداء میں یہ ہیلپ لائن آفس ٹائمنگ صبح 8بجے سے سہ پہر 4 بجے تک تھی ٗ بعد ازاں اس کا وقت بڑھا کر 10بجے تک کر دیا گیا ‘عنقریب یہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کیلئے دستیاب ہوگی۔وزارت کے حکام نے بتا یا کہ اس ہیلپ لائن میں فری لیگل ایڈوائس متاثرین کی شکایات کی داد رسی کیلئے ہر قسم کی معلومات دی جاتی ہیں۔ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق ندیم اشرف بھی اس ہیلپ لائن کا اچانک دورہ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے ہیلپ لائن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔