انڈونیشیاء کے حکام کا زیکا وائرس کے خلاف آسڑیلیوی بیان پر شدید ردعمل

جمعرات 23 جون 2016 11:22

جکارتہ ۔ 23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون ۔2016ء) انڈونیشیاء کے حکام نے زیکا وائرس کے خلاف آسڑیلیوی بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیاء کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیاء کی وزارت ِ صحت نے آسڑیلیا کی جانب سے انڈونیشیاء جانے والے اپنے ہم وطنوں کو زیکا وائرس کے خلاف تدابیر اختیار کرنے کے انتباہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئیکہا ہے کہ صحت کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق زیکا وائرس کا خطرہ پائے جانے والے 46 ملکوں میں انڈونیشیا شامل نہیں ہے۔

علاوہ ازیں ایک دوسری رپورٹ کے مطابق زیکا وائرس سے متاثر ہونے کے بلند خطرات کے حامل ملکوں کی فہرست میں بھی انڈونیشیا کا نام موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ہر ہفتے تقریباً 16 ہزار آسڑیلوی شہر انڈونیشیا ء کے جزیرہ بالی کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :