زیکا کا خطرہ، لاطینی امریکہ میں اسقاط حمل میں بھاری اضافہ

جمعرات 23 جون 2016 14:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء ) محققین کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ میں زیکا وائرس کے پھیلا کے خطرے سبب خواتین میں اسقاط حمل کے طلب میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ایک اندازے کے مطابق برازیل میں یہ شرح دگنی جبکہ دیگر ممالک میں ایک چوتھائی اضافہ ہوا ہے۔بہت سارے ممالک نے خواتین کو حاملہ ہونے سے اجتناب برتنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش سے بچا جا سکے۔

نیو انگلینڈجرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق لاطینی امریکہ کے بہت سارے علاقوں میں اسقاط حمل کروانا غیرقانونی ہے جس کی وجہ سے خواتین غیرسرکاری ذرائع سے رجوع کر رہ ہیں۔ایسا ہی ایک ذریعہ ویمن آن ویب نامی ویب سائٹ ہے جو خواتین کو آن لائن مشورے دیتی ہے اور حمل گرانے کے لیے گولیاں فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

محققین نے 17 نومبر 2015 کو پین امریکن ہیلتھ آگنائزئشن کی جانب سے زیکا کے حوالے سے تنبیہ جاری کرنے سے پہلے ویمن آن ویب پر پانچ سال تک موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا ہے۔

اس سے اندازہ لگایا گیا کہ 17 نومبر 2015 سے یکم مارچ 2016 تک کتنے اسقاط حمل متوقع ہیں۔جائزے یہ امر سامنے آیا ہے کہ وہ ممالک جہاں حمل سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ان میں برازیل اور ایکواڈور میں پہلے کی نسبت اسقاط حمل کی طلب میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔وہ ممالک جہاں حمل پر پابندی سے متعلق ہدایات نہیں جاری کی گئی تھیں وہاں اسقاط حمل کی طلب کہیں کم ہے۔

متعلقہ عنوان :