ریبیز کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

جمعرات 23 جون 2016 15:47

فیصل آباد۔23 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون۔2016ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ریبیز ڈے ہفتہ کو منایا جائے گا ۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، بیکٹیر یالوجسٹس سپیشلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر طبی تنظیموں وا ین جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ تمام بڑے شہروں میں عوامی شعوری بیداری کیلئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ ریبیز باؤلے کتے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی ایک انتہائی خطرناک ، دنیا کی دسویں بڑی مگر بروقت علاج کی صورت میں قابل علاج بیماری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں سالانہ 60 ہزا راور پاکستان میں تقریباً 5 ہزار افراد اس موذی مرض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔