ڈیر ہ شہر و دیہی علاقوں میں بچو ں میں خسر ہ کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی

جمعرات 23 جون 2016 17:01

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء)ڈیر ہ شہر و دیہی علاقوں میں بچو ں میں خسر ہ کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی جس سے بچوں کے جسم پر سر خ دا نے نکل آتے ہیں ایسی صورت میں بچو ں کو حفاظتی ٹیکے لگوا ئے جائیں اور نہا نے میں کمی اختیار کر نی چاہیے طبی ماہر ین کے مطا بق خسر ے کی بیماری کے اعلامات دس سے گیا رہ دنوں میں سامنے آتی ہیں تیز بخار اور کھا نسی کے ساتھ جسم پر سر خ دانے نکل آتے ہیں خسرے کا وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دو سرے بچے میں منتقل ہوتا ہے جو بعد میں وبا ء کی شکل اختیار کر جاتا ہیں اس کی رو ک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اگر حکومت نے اس پر فوری توجہ نہ دی تو یہ بیماری بڑے خطرے کا شاخسانہ ثا بت ہو سکتی ہے وزیر صحت فور ی نوٹس لیں ۔