گنے کے جوس مثانے کی سوزش کو ختم کرنے میں معاون ہے، امریکی ماہرین

جمعرات 23 جون 2016 22:54

لاس اینجلس ۔ 23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون ۔2016ء) امریکی ماہرین نے گنے کے جوس کومثانے کی سوزش کو ختم کرنے میں معاون قراردیاہے۔

(جاری ہے)

بوسٹن یونیورسٹی سے وابستہ محققین نے ایک تحقیقی مطالعے میں بتایا کہ گنے کے جوس میں ایسے خامرے(اینزائم) پائے جاتے ہیں جومثانے کی سوزش کو ختم کرنے میں معاون ہیں۔ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گنے کا جوس پی کر مثانے کی سوزش کے علاوہ متعدد امراض سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔