شیری رحمان سینٹ میں وزارت صحت سے متعلق سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکیں ، اپوزیشن کا شدید احتجاج

جمعہ 6 جون 2008 18:16

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جون2008) سینٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی طرف سے وزارت صحت کے متعلق سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر اپوزیشن اراکین کا شدید احتجاج ایک شخص کے پاس زیادہ وزارتیں ہونے کے باعث قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایک ہی سوال کے مختلف جواب دیئے جارہے ہیں ، اے این پی آٹے کی سمگلنگ میں ملوث ہے ، جمعہ کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف کامل علی آغا نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزراء قومی اسمبلی اور سینٹ میں پوچھے جانے والے ایک ہی سوال پر الگ الگ معلومات دے رہے ہیں ، ایوان میں غلط بیانات دیئے جارہے ہیں اگر وزراء کو سوال کے متعلق صحیح معلومات نہیں تو جواب نہدیں اورمعلومات آنے کے بعد ہی ایوان کو آگاہ کریں ، سینیٹر وسیم سجاد ، پروفیسر خورشید ، سینٹر احمد علی اور سینیٹر پری گل آغا نے بھی وزراء کی طرف سے سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہ دینے پر شدید احتجاج کیا ، جبکہ قائد حزب اختلاف کامل علی آغا نے اے این پی کے سینیٹر الیاس بلور پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ آٹے کو بلیک کر کے اس کی سمگلنگ کرتے ہیں ۔