دنیا بھر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں20 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 24 جون 2016 11:23

اقوام متحدہ ۔ 24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء) دنیا بھر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں بیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات کے’یو این او ڈی سی‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاکہ 29 ملین افراد ہیروئن، کوکین اور اسی طرح کی دیگر نشہ آور اشیاء کے عادی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ برس یہ تعداد 27 ملین تھی۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا اس کی ایک وجہ خاص طور پر سستی ہیروئن کی دستیابی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران شمالی امریکا اور یورپ میں ہیروئن کے عادی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :