بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔ منظور وٹو۔۔۔ کچھ اشیاء کی قیمتیں عالمی منڈی میں بڑھنے کی وجہ سے ہمیں بھی مجبورأ بڑھانا پڑیں  پریس کانفرنس

جمعہ 6 جون 2008 20:13

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جون2008 ) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت وپیداوار منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر کے شہروں اور دیہاتوں میں ہر یونین کونسل کی سطح پر یوٹیلی سٹور کھولا جائے گا  یوٹیلٹی سٹور پر اصل قیمت اور اشیاء کی صحیح مقدار کو یقینی بنایا جائے گا کچھ اشیاء کی قیمتیں عالمی منڈی میں بڑھنے کی وجہ سے ہمیں بھی مجبورأ بڑھانا پڑیں یوٹیلٹی سٹور فرنچائز حاصل کرنے والوں کے لئے پہلے سے آسان شرائط رکھی گئی ہیں فلور ملز یوٹیلٹی سٹور کو براہ راست آٹا مہیا کر رہی ہیں آنے والے بجٹ میں حکومت کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف فراہم کرے گی جمعہ کو پی آئی ڈی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 4500 یوٹیلٹی سٹور کام کر رہے ہیں اور ملک بھر کی یونین کونسلز کی تعداد چھ ہزار ہے ہم مزید 1500 یوٹیلٹی سٹور قائم کر رہے ہیں جو 14 اگست تک مکمل ہوجائیں گے اور مزید چھ ہزار یوٹیلٹی سٹور بنانے کے لئے وزیراعظم کو تحریری طور پر کہا جائے گا تاکہ عام آدمی کو اشیاء کی فراہمی آسان اور ممکن بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں کھولے جانے والے یوٹیلٹی سٹور لوگوں کی تعداد کے مطابق کھولے جائیں گے اور ایسے مقام پر چھوکٹے دیہاتوں میں یوٹیلٹی سٹور قائم کئے جائیں گے جہاں نزدیک کوئی مارکیٹ یا بس اڈہ وغیرہ ہو تاکہ لوگوں کو آسانی سے اشیاء دستیاب آسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے پندرہ یوٹیلٹی سٹور پر ایک ایریا مینجر تھا جس کی وجہ سے وہ تمام یونین کونسلز پر نہیں جاسکتے تھے اس لئے ہم دس یونین کونسلز کی سطح پر ایک ایریا مینجر تعینات کریں گے شہروں میں ایریا مینجر پوسٹ گریجویٹ اور دیہاتوں میں گریجویٹ ایریا مینجر تعینات کئے جائیں گے اور انہیں معقول تنخواہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ فرنچائز حاصل کرنے کے لئے پہلے دو لاکھ روپے ضروری تھے لیکن اب ہم نے کم کرکے ایک لا کھ روپے کر دیئے ہیں تاکہ وہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی تعداد کو برقرار رکھ سکیں پندرہ ہزار روپے سیکورٹی بھی ہوگی جو قابل واپسی ہوگی انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر ایک لاکھ میٹرک ٹن آٹا اور چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی ماہانہ فروخت ہوتی ہے گھی اور آئل کی ماہانہ فروخت بیس سے پچیس ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس میں پندرہ سے بیس ہزار میٹرک ٹن سبسڈی دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مفت کال سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہے اور ہر یوٹیلٹی سٹور پر شکایت باکس رکھے جائیں گے ۔

صارفین جو بھی جائز شکایت نوٹ کرائیں اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا ایسا نہیں ہوگا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح اسے نظرانداز کردیا جائے گا اس سلسلے میں ہم نے جامع منصوبہ بندی کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے یوٹیلٹی سٹور مالکان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور ہوسکتا ہے کہ اسے جیل بھیجا جائے ۔

متعلقہ عنوان :