ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد یقینی بنائیں ،اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 24 جون 2016 15:35

لاہور۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) انسداد ڈینگی ا جلاس ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں بڑے جامع طریقہ سے انڈور سپاٹس اورکنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈورمقامات اورکنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ جہاں بھی لاروا پایا گیااس کو فوری تلف کر دیا گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے موسم میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :