ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کا کامونکی میں فیملی ہیلتھ کلینکس اور فیملی ویلفیئر سنٹر کا اچانک دورہ

جمعہ 24 جون 2016 17:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء)ڈائر یکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب نعیم الدین راٹھور نے کامونکی میں فیملی ہیلتھ کلینکس اور بہبودآبادی کے فیملی ویلفیئر سنٹرکا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان مراکز صحت میں صفائی ستھرائی، سٹاف کی حاضری ،سہولیات و ادویات کا معائنہ کرتے ہو ئے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ کلائنٹس کو دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مسائل کو بلا جھجک آپ کے ساتھ شیئر کریں اور محکمہ بہبود آبادی کو اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول میں آسانی ہو ۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محمد عدنان کو تا کید کی کہ لوگوں میں بچوں میں مناسب وقفے اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار ، تقریری مقابلے وغیرہ کا اہتمام کر یں تاکہ بہبود آبادی کے سنٹرز کو مزید متحرک اور فعال بنایا جا سکے ۔