سعودی عرب میں مرس وائر س سے مزید دوافراد ہلاک

ہفتہ 25 جون 2016 14:27

سعودی عرب میں مرس وائر س سے مزید دوافراد ہلاک

ریاض ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) سعودی عرب میں مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سنڈروم (مرس) سے گذشتہ دو دنوں کے دوران دو مزید ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ دو مزید نئے کیسز رونما ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا کہ ہلاکتیں نجران اور مدینہ میں ہوئی ہیں جہاں پر بالترتیب82 سالہ اور 68 سالہ شخص مرس کے کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک ہوئے ہیں ۔

حکام نے بتایا کہ تازہ ترین دو کیسز میں بنگلہ دیش کا ایک 55 سالہ شخص اور 25 سالہ سعودی خاتون ہیں۔بنگلہ دیش میں جون 2012 ء سے اب تک رونما ہونے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 1400 ہو گئی ہے جن میں 596ہلاکتیں بھی شامل ہیں ۔ سعودی وزارت صحت کے صحت عامہ بارے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس وقت مرس کے کل 13مریض سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :