فضائی آلودگی مزید لاکھوں انسانی ہلاکتوں کا باعث بنے گی، عالمی توانائی ایجنسی

پیر 27 جون 2016 14:02

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے انسانی ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقوام عالم کو اپنی توانائی کی پالیسیوں میں تبدیلی لاناہو گی، ورنہ سن 2040 تک ہر سال 65 لاکھ انسان فضائی آلودگی کے باعث ہلاک ہوتے رہیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق فضا میں زہریلے عناصر بے تحاشا انسانی ہلاکتوں کہ وجہ بن سکتے ہیں۔ ان زہریلے مرکبات میں تیزابی مادے، سلفر اور مختلف نائٹروجن آکسائیڈز بھی شامل ہیں۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کا کہناتھا کہ یہ مہلک مادے فضا میں مختلف حکومتوں کی کمزور انرجی پالیسیوں کی وجہ سے شامل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :