شیخ زاید ہسپتال:لیور ٹرانسپلانٹ وارڈ میں مریض کی خود کشی کا واقعہ،تحقیقاتی کمیٹی تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔ترجمان
ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 15:46
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔27جون 2016ء) :شیخ زاید ہسپتال لاہور میں لیور ٹرانسپلانٹ وارڈ میں داخل چارسدہ سے تعلق رکھنے والے محمد عثمان ولد حلال محمد نامی مریض کی جانب سے خودکشی کیے جانے والے واقعہ کے حوالے سے ترجمان شیخ زاید ہسپتال کا کہنا ہے کہ یہ مریض جگر کے انتہائی مرض بڈ چیری سنڈروم کے عارضے میں مبتلا تھا۔
(جاری ہے)
جس کو 22 جون2016 کو ہسپتال کی لیورٹرانسپلانٹ وارڈ میں داخل کیا گیا، مریض کے علاج و معالجہ کے حوالے سے ورک اپ جاری تھا جس میں بورڈ کی جانب سے مریض کا کیڈاورک لیورٹرانسپلانٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔
اس مریض کے آپریشن کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے گرانٹ بھی ادا کردی گئی تھی۔بیماری کی شدت کے باعث یہ مریض ذہنی طور پر شدید پریشان تھا اور گھر واپس جانے کا اصرار کیے جارہا تھا لیکن اس کی حالت اس قابل نہیں تھی کہ اسے واپس گھر بھیجا جا سکے۔اس واقعہ کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، اس تین رکنی کمیٹی کی جانب سے تین روز کے اندر واقعہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.