بنگلہ دیش کے سابق رہنماوٴں کو طبی بنیادوں پر رہائی مل سکتی ہے، رپورٹ

پیر 9 جون 2008 13:02

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2008ء) بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی رپورٹوں کے مطابق، فوجی قیادت میں چلنے والی عبوری حکومت ملک کے سابق دو وزرائے اعظم کو طبی بنیادوں پر رہائی دے سکتی ہے، جو رشوت کے الزام میں زیرِ حراست ہیں۔ بنگلہ دیشی اخبارات کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت خالدہ ضیا اور شیخ حسینہ کو بیرونِ ملک طبی امداد کے لیے رہا کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم ضیا ء گزشتہ روز عدالتی پیشی کے لیے حاضر ہوئیں۔

(جاری ہے)

اْن سے منسوب رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وہ علاج کے لیے بیرونِ ملک نہیں جائیں گی اور بنگلہ دیشی ڈاکٹروں سے علاج کرانے کو ترجیح دیں گی۔ تاہم، شیخ حسینہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر وہ علاج کی غرض سے امریکہ یا یورپ جانے کا سوچ سکتی ہیں۔ عہدے داروں نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے امراض کے علاج کے لیے شیخ حسینہ بیرونِ ملک جانا چاہیں گی۔ چار برس قبل ہونے والے بم حملے کے بعدسے اْن کی سماعت متاثر ہوئی ہے۔ خیال ہے کہ خالدہ ضیا کوجوڑوں کے ورم کا عارضہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :