یونیسف نے پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے دو کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کرلی

پیر 9 جون 2008 18:08

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جون2008 ) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے دو کروڑ 86 لاکھ 83 ہزار ڈالر کی سالانہ گرانٹ کی منظوری دے رہی ہے ، یونیسف کے ایگزیکٹو بورڈ کا سالانہ اجلاس نیو یارک میں منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان میں صحت کے شعبہ کے لئے سال 2008-09 کی گرانٹ 28.683 ملین امریکی ڈالر کی متفقہ منظوری دی گئی جبکہ سال 2009-2010 کیلئے یہ گرانٹ بڑھا کر 86.

(جاری ہے)

700 ملین امریکی ڈالر کئے جانے کا امکان ہے ، اجلاس میں سیکرٹری صحت خوشنود اختر لاشاری نے پاکستان کی نمائندگی کی ، انہوں نے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان میں جاری صحت کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نئی حکومت کے شعبہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا ، انہوں نے ملک میں جاری پروگراموں سے متعلق حکومتی ترجیحات کے بارے میں بتایا جس میں صحت اطفال ، تعلیم اور سماجی تحفظ کے پروگرام شامل ہیں ، اس ضمن میں سوئٹرز لینڈ ناروے اور کینیڈا نے بھی پاکستانی حکومت کے پروگراموں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :