ضرب عضب کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہو،رضا ربانی
منگل 28 جون 2016 15:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے مرض میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔وہ روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان سے بات چیت کررہے تھے جنھوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔قائم مقام صدر نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد ہی پولیو سے مکمل طور پر چھٹکارا پالے گا۔
اس سلسلے میں روٹری انٹرنیشنل کی معاونت پاکستان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔(جاری ہے)
قائم مقام صدر نے کہا کہ کامیابی سے جاری ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیو کی روک تھام کے لیے فاٹا میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پولیو ورکرز مرض کی روک تھام کے لیے اپنی جان بھی دینے سے نہیں گھبرا رہے۔
حکومت پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔اس موقع پر انٹرنیشنل روٹری کے چیئرمین مائیکل میک گورن نے قائم مقام صدر کو اپنی تنظیم کی پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کی روک تھام کے علاوہ روٹری انٹرنیشنل صاف پانی اور تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.