جموں و کشمیرمیں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار 410 تک پہنچ گئی

منگل 10 جون 2008 12:54

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جون2008 ) جموں و کشمیرمیں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار 410 تک پہنچ چکی ہے  گزشتہ 6 ماہ کے دوران مزید 280افراد میں یہ خطرناک وائرس پایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاست میں انسداد ایڈز سے متعلق ادارہ State AIDS Prevention & Control Society کے موثر اقدامات اور جانکاری پروگراموں کے باوجود ریاست جموں و کشمیر میں ایڈز بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

اور اسوقت ریاست میں ایسے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 410 1تک پہنچ چکی ہے ۔ جن میں مردو زن کے علاوہ چھوٹے بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً280افراد میں ایڈز بیماری کے وائرس اور اثرات پائے گئے ہیں۔ اسٹیٹ ایڈز پرونشن اینڈ کنٹرول سوسائٹی کے ذمہ داروں کا ماننا ہے کہ تمام تر احتیاطی اقدامات اور جانکاری پروگراموں کے باوجود دنیا کی اس سب سے خطرناک بیماری (AIDS) کا وائرس ریاست میں تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سال2007 کے دوران 150 افراد میں ایڈز مرض کا اثر پایا گیا جبکہ سال2006 تک ریاست میں ایسے مریضوں کی تعداد 980تھی ۔ذرائع کے مطابق اب جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران280افراد میں ایڈز بیماری پائی گئی ہے تو ریاست میں ایسے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے نزدیک پہنچ چکی ہے ۔ اسٹیٹ ایڈز پرونشن اینڈ کنٹرول سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم اے وانی نے تاہم اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ابھی تک ریاست جموں و کشمیر میں ایڈز بیماری میں مبتلا ہونے سے کسی شخص کی موت واقعہ نہیں ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ اور ان کا ماتحت عملہ پوری ریاست جموں و کشمیر میں اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ کتنے لوگ ایڈز بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں اور لوگوں کو اس خطرناک بیماری کے اثر ات سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا کچھ اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ایم اے وانی نے اس بات پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کی ریاستوں میں سب سے کم ایڈز مریض والی ریاست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ایڈز پرونشن اینڈ کنٹرول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ کئی غیر سرکاری تنظیموں بھی اس مہلک بیماری سے لوگوں کو بچانے کیلئے رات دن کام کررہی ہیں اور یہ ان ہی کوششوں اور اقدامات کا نتیجہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں ایڈز بیماری کے پھیلا? پر کافی حد تک روک لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں یہ سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے کہ لوگوں کا معائینہ کرنے کے علاوہ ان کے مختلف ٹیسٹ کرکے اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ کون سا شخص ایڈز وائرس کا شکار ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :