زِیکا وائرس کے خلاف مدافعت کے لیے چوہوں پر دو ادویات کے تجربات کامیاب

بدھ 29 جون 2016 14:13

لندن ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء)زِیکا وائرس کے خلاف مدافعت کے لیے چوہوں پر کیے جانے والے دو ادویات کے تجربات کامیاب رہے ہیں۔ یہ بات سائنسی تحقیق سے متعلق جریدے نیچر میں شائع ہونے والے ایک مطالعاتی جائزے میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس جائزے کے مطابق لیبارٹری میں دی جانے والی ایک دوا کی ایک ہی خوراک کے بعد چوہوں میں اس وائرس کے خلاف مکمل تحفظ دیکھا گیا۔ اس جائزے کے نگران ڈَین بَارْوخ نے، جن کا تعلق ہارورڈ میڈیکل سکول سے ہے، امید ظاہر کی کہ ان تجربات کی کامیابی کے بعد انسانوں کے لیے زِیکا وائرس سے بچاوٴ کی ویکسین تیار کی جا سکے گی۔