شوگر تیزی سے پھیل رہی ہے بجٹ میں اس کے خلاف پائلٹ پراجیکٹ لائیں گے شیری رحمن

منگل 10 جون 2008 20:22

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جون2008 ) صحت کی انچارج وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ شوگر کا مرض تیزی مگر خاموشی سے پھیل رہا ہے پاکستان میں اس وقت چار فیصد مرد اور تین فیصد خواتین شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں حکومت اس مرض کے پھیلنے کا احساس کرتے ہوئے قومی سطح پر پروگرام کا آغاز کرنے پر غور کر رہی ہے قومی اسمبلی میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو مس شگفتہ حسانی میر ہزار خان بجرانی ڈاکٹر طلعت اقبال اور ڈاکٹر عذرا فضل کی طرف سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر صحت نے کہا کہ موذی امراض کی تصدیق کے لئے پسماندہ علاقوں میں موبائل لیبارٹریاں بھجوانے کے حوالے سے آئندہ پی ایس ڈی پی میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دنیا میں شوگر کی دو اقسام ہیں جن میں ایک موروثی ہے جبکہ دوسری قسم ہمارے لائف سٹائل کی وجہ سے پھیل رہی ہے خاص کر شہری علاقوں میں اس کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس مرض کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کی خصوصی مہم چلائی جائیگی تاکہ شوگر کے علاوہ دیگر امراض سے بچاؤ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :