ہفتے میں صرف 30منٹ پرفضا ء مقام پرگزارنے سے عارضہ قلب کا خطرہ ٹل سکتا ہے‘ تحقیق

جمعرات 30 جون 2016 14:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرہفتے میں صرف 30منٹ کا وقت کسی پرفضا مقام پرگزارا جائے تو اس سے نہ صرف ذہنی تنا کم ہوتا ہے بلکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرجانے، ہائکنگ کرنے اورکسی پارک میں گزارا گیا ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی سرسبز و شاداب مقام ہو۔

(جاری ہے)

ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھ گھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے تو ڈپریشن کے واقعات میں 7فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں 9فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کی تحقیق میں لوگوں کے پرفضا مقام پر جانے کے دورانیے، وہاں گزارے گئے وقت اور خود اس مقام کے بارے میں ڈیٹا حاصل کیا گیا یعنی وہاں سبزے کی مقدارکا جائزہ لیا گیا۔ اس میں درمیانے اورشدید درجے کی ڈپریشن اورلوگوں کا بلڈ پریشرنوٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پرفضا مقام پر لوگوں کی جانب سے واک اور دیگر جسمانی ورزش کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر ہفتے میں کسی سبزے والی جگہ پر 90منٹ واک کی جائے تو اس سے دماغی سرکٹ میں مثبت تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے منفی خیالات اور ذہنی تنا کم ہوتا ہے۔