بیرون ملک سفر کرنے والے شہری دو ہفتے قبل ویکسینیشن کروائیں ‘دبئی ہیلتھ اتھارٹی

جمعہ 1 جولائی 2016 11:55

دبئی۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے کے مطابق وہ شہری جو اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ممالک جانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ان کو چاہئے کہ جانے سے دو ہفتے پہلے اپنی ویکسینیشن کروا لیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے نے اس مقصد کے لئے ندا الحمار اور برشا پرائمری ہیلتھ کیئر میں دو سنٹر قائم کردیئے ہیں۔ جن میں ویکسینیشن ‘ رسک اسیسمنٹ اور سفری مسائل کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے۔ڈی ایچ اے کے ترجمان نے واضح کیا کہ سفر سے دو دن پہلے ویکسینیشن کا کوئی فائدہ نہیں تمام مسافر بروقت ویکسینیشن کروائیں۔

متعلقہ عنوان :