ڈبے میں پیک اشیاء صحت کے لئے انتہائی مضر ہے، ماہرین صحت

جمعہ 1 جولائی 2016 18:00

لاس اینجلس ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) امریکی ماہرین نے ڈبے والی اشیاء کو مضر صحت قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی سٹین فورڈ پریوینشن ریسرچ سینٹر کے ماہرین کی تحقیق سے اخذ نتائج کے مطابق بازاروں میں ڈبوں میں فروخت ہونیوالے سوپ،پاستا،سبزیاں اور پھل صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں، ان اشیاء کو ڈبے میں محفوظ کرنے کے لئے کیمیکل بسفینول اے کا استعمال ہوتا ہے جس کے انسان کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسان مہلک امراض جیسے ذیابطیس اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے تاہم ایسی اشیاء کو استعمال ترک کر کے مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :