چین اور فرانس نے صحت کے شعبے میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے

دونوں ملکوں کے تعاون کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں،چینی نائب وزیراعظم

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء)چین کی نائب وزیراعظم لیو یانگ ڈانگ نے کہا ہے کہ چین اور فرانس کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے،فرانس دنیا کا پہلا مغربی ملک ہے،جس نے چین کی روایتی ادویات کے لے رابطہ کیا انہیں استعمال کیا اور انہیں بہتر بنایا،جب سے چین اورفرانس کے درمیان جب سے سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں دونوں نے صحت کے پروگراموں میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے اس سے صحت عامہ، دواؤں پر تحقیق و ترقی اورہسپتالوں کے انتظامات کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی نائب وزیراعظم یہاں صحت کے موضوع پر منعقدہ فورم سے خطاب کررہی تھیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے افریقہ میں ابولا کی بیماری کے خلاف مثبت تعاون کیا ہے ،فرانسی یورپ میں پہلا ملک ہے جس نے عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بحال کے لئے نرسنگ کا نظام اختیار کیا،انہوں نے دونوں ممالک پر زوردیا کہ وہ تحقیق کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کریں اور مذاکرات کے ذریعے اپنی پالیسیوں کو بہتر بنائیں۔