پارا چنار کے ہسپتالوں میں ادویات اور آکسیجن گیس ختم ہوگئی، شدید مشکلات درپیش ہیں،ڈاکٹروں کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 13 جون 2008 16:15

پارہ چار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13جون2008 ) آکسیجن گیس اور ادویات ختم ہونے کے باعث پارہ چنار میں مریض سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور کئی مریض ایسے بھی موجود ہیں کہ اگر انہیں بروقت پشاور یادیگر ہسپتالوں کو منتقل نہ کیاگیا تو انکی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے لہذا حکومت مریضوں کی مشکلات کو ختم کرنے اور انکی زندگی بچانے کیلئے اقدامات اٹھائین یہ بات ڈاکٹروں اور پیپلزپارٹی فورم کے عہدیداروں نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنر میں منعقد ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی اجلاس میں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار میں سہولیات کی کمی کاتفصیلی جائزہ لیاگیا اور اس امر پرنہایت افسوس کااظہار کیاگیا کہ تقریباً تین مہینے سے آکسیجن گیس جیسی ضروری چیز ناپید ہے جس کی وجہ سے معمول کے آپریشن کرنے میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں جبکہ ادویات نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کو بار بار نسخہ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا حکومت اور محکمہ صحت کے حکام مریضوں کی مشکلات کو ختم کرنے اور دکھی زندگی بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کی تکالیف کاازالہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :