عید پر مرغن اور دیر ہضم غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں ‘ حکماء کو احتیاط کا مشورہ

پیر 4 جولائی 2016 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) حکماء نے عید الفطر پر کھانے پینے پر احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعصابی تناؤ،دماغی کمزوری،ہائی بلڈ پریشر ،شوگر اور پیٹ کی بیماریاں زیادہ کھانے ہی سے پیدا ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہر غذائیت حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم جاوید رسول، حکیم احمد حسن نوری، حکیم سید عمران فیاض، حکیم عطائالرحمن صدیقی، حکیم حامد محمود، حکیم وحید الحسن اور حکیم عمر فاروق گوندل نے ’’ عید سعید اور ہماری صحت‘‘ کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حکماء نے کہا کہ عید کے دن مرغن اوردیر ہضم غذاؤں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ناشتہ میں سویاں بنائیں اور اس میں دودھ ڈال کر استعمال کریں۔ دوپہرکے کھانے میں سبزی گوشت ،جپاتی کے ساتھ اور رات کے کھانے میں بھی ہلکی زود ہضم غذا کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کل سیب ،امررود، انگور، کیلا، وغیرہ عام دستیاب ہیں۔ان میں سے کسی ایک پھل کو استعمال کرنے سے جسم کو بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے۔رمضان کے بعد بھی اسی نظم و ضبط اور اعتدال کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :