پنجاب اسمبلی میں 379ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیاگیا۔۔ترقیاتی کاموں کے لئے 160ارب روپے مختص۔۔صحت و تعلیم پر 39ارب روپے خرچ کئے جائیں گے مختلف شعبوں میں 20ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان

پیر 16 جون 2008 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2008ء) پنجاب اسمبلی میں تین سو نواسی ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیاگیا۔صوبائی وزیرخزانہ تنویر اشرف کائرہ نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ایک سو ساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صحت و تعلیم پر انتالیس ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، انھوں نے مختلف شعبوں میں بیس ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دینے کااعلان کیا۔

اپنی بجٹ تقریر میں انھوں نے کہا کہ آئیندہ ججز کی بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔تعلیمی اداروں سے سیلف فنانس اسکیم ختم کردی جائے گی۔انھوں نے گورنر ہاوس کو خواتین آئی ٹی یونی ورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور علاج معالجے کی مد میں سترہ ارب روپے کی سبسیڈی رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جب کہ زرعی شعبے کو جعلی کھاداور ادویہ سے نجات دلائیں گے ۔

صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف نے بجٹ میں ایک سو ساٹھ ارب روپے رقیاتی بجٹ میں بیرونی قرضوں کے حجم میں تیئس ارب روپے کی کمی کی گئی ہے ۔امن و امان اور سیکوریٹی کی مد میں تیس ارب روپے ،معزروں کے لئے ایک ارب روپے ،صحت کے شعبے میں نو ارب روپے ،فراہمی و نکاسی آب کے لئے آٹھ ارب روپے ،تعلیم نسواں کے لئے پانچ سو ساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مڈل اسکول کو ہائی اسکول کا درجہ دینے کے لئے ایک ارب روپے ،سرکاری اسکولوں میں جدید کمپوٹرلیب کے لئے پانچ ارب روپے ،قدرتی وسائل اور معدیاتی کی ترقی کے لئے 30 کروڑ روپے ، ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایک ارب روپے ،سماجی و معاشرتی انفراسٹرکچر کیلئے 17 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب میں معیار زندگی کی بہتری کیلئے 7 ارب سے زائد رقم ، صحت کے شعبے پر 9 ارب روپے ،تعلیم کے شعبے پر تیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

گردوں کے مریضوں کے لئے نئے مراکز قایم کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 350 میگا واٹ بجلی پیدا کرکے اندھیرے ختم کردینگے ۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی سڑکوں پر ایک ہزار نئی بسیں چلائی جائیں گی۔ جن پر ایک ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے لئے تیرہ ارب روپے کی زر تلافی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے سستے داموں گرین ٹر یکٹر اسکیم کا اجرا کیا جا رہا ہے ۔کسانوں کو ٹریکٹر خریدنے کے لئے ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ بے گھر لوگوں کے لئے شہری علاقوں میں رہائشی اسکیم پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔انہوں نے پنجاب بھر میں سرکاری اخراجات کم کرنے ،سرکاری اداروں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر خزانہ نے کرپٹ پولیس افسران کے لئے نیا نظام قائم کرنے کا بھی اعلان کی