محکمہ صحت31ارب روپے سے ماں اور بچوں کی صحت کیلئے پروگرام کیلئے مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کریگا‘ وزیر صحت

جمعرات 28 ستمبر 2006 15:51

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر 2006 ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے کہا ہے کہ محکمہ صحت صوبہ کے 295 رورل ہیلتھ سنٹرز اور 2500 بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کر رہا ہے اور وہاں جدیدبنیادی صحت کی سہولتوں اور زچہ بچہ سے متعلقہ ضروری سہولتوں کی فراہمی کودو سالوں میں یقینی بنایا جائے گا جبکہ تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو جدیدطبی آلات سے آراستہ کیا جارہا ہے جہاں طبی عملہ کو ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں ضروری تربیت فراہم کی جائے گی ۔

منتخب نمائندوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ صحت اور مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کے ذریعے ایک پروجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں آئندہ پانچ سال کے دوران عوام کو اس سلسلے میں ضروری تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن پر 31 ۔

(جاری ہے)

ارب روپے خرچ ہوں گے- اس پروجیکٹ کے تحت لوگوں کو چھوٹے بچوں کی صحت اور حفاظتی تدابیر سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں او آر ایس، وٹامنز اے سی ڈی اور فولاد کے استعمال کے فوائد سے ابتدائی عمر سے ہی بچو ں کی صحت اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات بارے جان سکیں اس طرح نوزائیدہ بچوں اور ماؤں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرکے ان کی اموات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :