یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے والے شوگر ملز مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ وفاقی حکومت

جمعرات 28 ستمبر 2006 16:36

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر 2006 ) وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع نہ کی تو ان کے خلاف شوگر کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خوراک و زراعت سکندر حیات بوسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہوجاتی ہے جو بیس نومبر تک جاری رہتی ہے حکومت نے شوگر مل مالکان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ کرے شوگر ملوں نے کرشنگ شروع نہ کی تو ان کے خلاف شوگر کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی جس ضمن میں صوبائی حکومتوں کو اختیارات حاصل ہیں۔