عامر خان نے پھر سگریٹ نوشی شروع کردی

جمعرات 19 جون 2008 11:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19جون 2008ء) سگریٹ کے دھویں کا چھلہ بناکے ۔یوں تویہ گیت ہے جس نے ماضی میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کو تفریح کا سامان فراہم کیا مگر بالی وڈ اداکارعامر خان نے بھانجے کی فلم کی ریلیز کا دباؤ لیتے ہوئے پھر سے تمباکو نوشی شروع کردی ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ پریشانیوں نے ایک بار پھر انہیں سگریٹ نوشی پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

ایک ویب سائٹ پر اپنے بلاگ میں ان کا کہنا تھا کہ میرے بھانجے عمران کی ڈیبیو فلم جانے تو یا جانے نہ چار جولائی کو ریلیز ہوگی جس کا میں خود ہیں پروڈیوسر بھی ہوں اس فلم کی وجہ سے مجھ پر دباؤہے۔عامرخان کا کہنا تھا کہ میری سگریٹ نوشی کو پسند نہیں کیا جائے گاتاہم اس سے قطع نظر میری فیملی پہلے سے ہی اس عادت میں گھری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ان کی کوئی فلم بھی ریلیز کے لئے تیار ہوتی ہے تو وہ اس موقع پر بہت دباو? میں ہوتے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ فلم جانے تو یاجانے نہ کے میوزک کوشائقین نے بہت اچھا رسپانس دیا تاہم یہ ا س قدراچھا رسپانس نہیں ہے جس کی انہیں توقع تھی۔