ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کیلئے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں

صوبے کے 80میں سے 34سینٹرز ادویات لے گئے ،باقی کو دوائی کا سٹاک لیجانے کی ہدایت

جمعرات 14 جولائی 2016 16:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کیلئے خریدی گئی سوالڈی گولیاں،ہیپا ٹائٹس کا علاج کرنے والے سینٹرز کو فراہم کی جا رہی ہیں اور صوبے کے 80ہسپتالوں میں سے 34نے دوائی کا سٹاک ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سے اٹھا لیا ہے جبکہ باقی ہسپتالوں میں قائم سنٹرز کو دوائی کا سٹاک فوری طور پر لیجانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ تمام مذکورہ ہسپتالوں کی انتظامیہ سے ٹیلی فون کے ذریعے فوری رابطہ کر کے ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی دوائی سوالڈی کا سٹاک اٹھانے اور رجسٹرڈ مریضوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :