پاکستان کے 76 فیصد گھرانے ناقص غذائیت کا شکار

معیشت میں بہتری آئی ہے تاہم غذائی عدم تحفظ ابھی بھی موجود ہے ، نئی سٹڈی

جمعہ 15 جولائی 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جولائی۔2016ء) پاکستان کے 76فیصد گھرانے ناقص غذائیت کا شکار ہیں وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی مشترکہ سڈی میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے تاہم غذائی عدم تحفظ اور ناقص غذائی سرفہرست رہے ہیں سٹڈی میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر گھرانے غذائی ضروریات اور خوراک کو برداشت نہیں کرسکتے جس میں مطلوبہ وٹا من معدنیات اور چھوٹے غذائی اجزاء شامل ہوں اور جو خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ خوراک و غذا نہیں لیتے کیونکہ انہیں غذائی افادیت کا شعور نہیں ہے

متعلقہ عنوان :