پشاور سمیت آٹھ ہائی رسک اضلاع میں پچیس جولائی سے تین روزہ پولیو مہم ہوگی

جمعہ 15 جولائی 2016 15:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جولائی ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت آٹھ ہائی رسک اضلاع میں پچیس جولائی سے تین روزہ پولیو مہم شروع کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ای اوسی کوارڈنیٹراکبرخان کے مطابق خیبر پختو نخو ا میں انسدادپولیو کے حوالے سے ایمرجنسی اپریشن سنٹر میں اجلاس ہوا جس میں پشاور،ڈی آئی خان،بنو،کوہاٹ،لکی مروت،کرک،ہنگو اور ٹانک میں پچیس جولائی سے تین روزہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مہم کے دوران تین سو پانچ یونین کونسلوں اور پچاس افغان مہاجرین اورآئی ڈی پیز کیمپوں میں بیس لاکھ بچوں کی ویسکی نیشن ہوگی،ای او سی کوارڈینیٹر اکبرخان کے مطابق 305یونین کونسل،50افغان مہاجرین اورآئی ڈی پیز کیمپوں مین20لاکھ بچوں کی ویسکی نیشن ہوگی، مہم کیلئے975ایریاانچارک کی نگرانی میں 4941ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم میں 3986موبائل ٹیمیں،509فکسڈ،368ٹرانزٹ اور78رومنگ ٹیمیں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :