پولیو کے خلاف تین روزہ ویکسینیشن راؤنڈ 25جولائی سے شروع ہوگا

جمعہ 15 جولائی 2016 16:15

بھکر۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جولائی۔2016ء) قومی انسداد پولیو مہم کے تحت ضلع کی تین تحصیلوں بھکر،دریاخان اور کلورکوٹ میں پولیو کے خلاف تین روزہ خصوصی ویکسی نیشن راؤنڈ 25جولائی سے شروع ہوگا جس کے دوران مذکورہ تحصیلوں کی 35یونین کونسلز میں پانچ سال تک عمر کے221370بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ/ڈی او سی محمد شاہد رانا نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں مرتب کی گئی سفارشات پر حسب منشا عملدرآمد کے سلسلہ میں تمام متعلقہ شعبے بھرپور معاونت کا مظاہرہ کریں۔ا س موقع پر ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد نوازخان نے مذکورہ راؤنڈ کیلئے ویکسی نیشن پلان اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس راؤنڈ کی تکمیل پر دوروزہ کیچ اپ راؤنڈ 28تا29جولائی مکمل کیاجائے گاجس کا مقصد پہلے تین روز میں کسی وجہ سے ویکسی نیشن سے رہ جانیوالے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانا ہے۔

متعلقہ عنوان :