گرمیوں کے موسم میں کم نیند لینا سر درد اور ذہنی تناؤ کاباعث بن سکتا ہے،طبی ماہرین

جمعہ 15 جولائی 2016 16:23

گرمیوں کے موسم میں کم نیند لینا سر درد اور ذہنی تناؤ کاباعث بن سکتا ..

فلوریڈا ۔ 15 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جولائی۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں کم نیند لینا سر درد ،تشویش اور ذہنی تناؤ کاباعث بن سکتی ہے ۔حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کی گئی مطالعاتی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روز مرہ کے معمولات میں تبدلی کے باعث نیند پوری نہ کرنا یا معمول سے کم نیند لینے سے صحت کے لئے کئی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مختلف افراد کو دئے گئے سوالناموں کے جوابات کی روشنی میں اخذ کیا ہے کہ رات بھرلی جانے والی نیند اور صبح سویرے جاگنے کا صحت سے بڑا گہرا تعلق ہے ۔ کیونکہ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں معمول سے کم نیند لینے والوں نے سر درد اور ذہنی تناؤ جیسے عوارض لاحق ہونے کی شکایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق ان مذکرہ بالا عوارض سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ گرمیوں کے موسم میں پوری نیند لی جائے۔