کراچی،مون سون میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ

جمعہ 15 جولائی 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جولائی ۔2016ء) کراچی میں ماہرین کے مطابق مون سون کے سیزن میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ماہرین نے باہر کی کھلی اشیا کھانے سے پرہیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔کراچی میں مون سون کا سیزن چل رہا ہے۔ساتھ ساتھ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیربھی لگیہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گندگی کے باعث شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ۔ماہرین کے مطابق اس مو سم میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ڈاکٹر عثمان احمد کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ڈائریا اور آنکھوں کے انفکیشن کے علاوہ وائر ل انفکیشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وبائی امراض سے بچنے کے لیے باہر کی اشیا کھانے سے اجتناب کریں اور پانی ابال کر پئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وبائی امراض سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :