ہالی وڈ، فلم ”گیٹ اسمارٹ“ باکس آفس پر سرفہرست

اتوار 22 جون 2008 11:53

لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22جون2008 ) ہالی وڈ کی فلمیں اپنی مثال آپ ہوتیں ہے ،ایسی ہی نئی ریلیز ہونے والی فلم گیٹ اسمارٹ باکس آفس پر اپنے قدم جمانے والی ہے۔مزاح اور جاسوسی سے بھر پور فلم گیٹ اسمارٹ انیس سو ساٹھ میں بننے والی فلم گیٹ اسمارٹ کا ریمیک ہے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار کے مطابق ”گیٹ اسمارٹ“ فلم ابھی تک باکس آفس پر تیرہ اعشاریہ تین ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تجزیہ نگاروں کا فلم گیٹ اسمارٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ فلم سینتیس ملین ڈلر کی آمدنی کر لے گی ۔فلم گیٹ اسمارٹ میں جاسوس کا کردار اداکرنے والے اداکاراسٹیو کیرل ہیں جن کو انڈر ولڈ ڈان کی معلومات حاصل کرنے کا مشن سونپا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :