لاہور کے تمام ٹاؤنز میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،نثار احمد زید ی

ہفتہ 16 جولائی 2016 13:44

لاہور۔16 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جولائی۔2016ء) جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نثار احمد زید ی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام ٹاؤنز میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اس حوالے سے صفائی ستھرائی ،نکاس آب اور چیکنگ کے عمل کو سب سے اولین ترجیح دیئے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ دیگر ٹاؤنز میں پہلے نمبر پر آ جائے گا ،ٹاؤن بھر میں انڈور 43243مقامات اور 12895کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ آؤٹ ڈور کی سطح پر 5893سپاٹ اور 12895کنٹینرز کو چیک کیا گیا جن میں سے 89سپاٹ پر ایڈیس لاروا پایا گیا جیسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا ہے،اس امر کا اظہار جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نثار احمد زید ی اور اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن علی شہزاد نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین معلومات کے تبادلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پابند کیا کہ وہ بر وقت معلومات شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ واسا،پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی برساتی پانی کا فوری نکاس کریں جبکہ ایل ڈی اے اور کو آپریٹو تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ڈی واٹرنگ پمپوں کے ذریعے کھڑے پانی کو نکالیں تا کہ کسی بھی مقامات پر ڈینگی لاروا پرورش نہ پا سکیں۔انہوں نے غیر حاضر محکمہ جات کے افسران کا نوٹس لے کر کارروائی کیلئے اعلی حکام کو ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :